دیارِ لالہ و سٙرو و سٙمن سے گزرے ہیں ؛
دیارِ لالہ و سٙرو و سٙمن سے گزرے ہیں
قسم خدا کی تری انجمن سے گزرے ہیں۔
یہ رنگ و بُو جو ترے گیسوؤں کی تِلچٙھٹ ہیں
طلوعِ صبح کی پہلی کِرن سے گزرے ہیں۔
ہزاروں پھول کِھلے اپنا قافلہ نہ رُکا
دلوں پہ داغ لیے ہم چمن سے گزرے ہیں۔
نہ کُوے یار کی چاہت نہ سُوئے دار کی دُھن
کسی کے ابرُوئے دٙوراں شِکن سے گزرے ہیں۔
ابھی نہ شمع جلاؤ ہمارے مدفن پر !
کہ زندگی کے اندھیرے وطن سے گزرے ہیں.
ہمِیں سے منزلِ فکر و نظر جواں ساغر
ہمیں جو وادیِ شعر و سُخن سے گزرے ہیں۔
(ساغر صدیقی)
اِبنُ الاٙشرٙف