“”حمورابی””
(قدیم بابل کے پہلے شاہی خاندان عموری کا مشہور بادشاہ)
پیدائش : 1792 قبل مسیح (بابل)۔
انتقال : 1750 قبل مسیح (بابل)۔
حمورابی قدیم بابل کے پہلے شاہی خاندان عموری کا سب سے مشہور اور چھٹا بادشاہ تھا۔ بابل موجودہ عراق کا ایک قدیم شہر تھا۔ جو موجودہ بغداد سے 55 میل جنوب کی جانب دریائے فرات کے کنارے آباد تھا۔ چار ہزار سال قبل مسیح کی تحریروں میں اس شہر کا تذکرہ ملتا ہے۔ حمورابی نے اسے پایہ تخت بنایا تو یہ دنیا کا سب سے بڑا اور خوبصورت شہر بن گیا۔
حمورابی نے 1792 قبل مسیح سے 1750 قبل مسیح تک حکومت کی۔ اس نے سِمیٙر اور اکاد (جنوبی عراق) کی شہری ریاستوں کو اپنی قلمرو میں شامل کر لیا اور “لرسا” کے ایلمی بادشاہ کو شکست دے کر اس کے علاقے پر قبضہ کر لیا۔ اس نے اپنی سیاست اور فوجی مہمات سے اپنی سلطنت کو بے حد وُسعت دی۔ حمورابی ایک قابل حکمران تھا۔ اس کا عہدِ حکومت “بابل کا سنہرا دٙور” کہلاتا ہے۔ اس نے 43 برس حکمرانی کی۔
حمورابی اپنی فتوحات سے زیادہ اپنے ضابطہ قوانین کے لیے مشہور ہے۔ اس نے ملک کا قانونی نظام تبدیل کیا۔ حمورابی کا قانونی، آئینی اور اخلاقی ضابطہ دنیا کا سب سے قدیم ضابطہ ہے۔ کہتے ہیں کہ حضرت موسٰی علیہ السلام کے ضوابط اسی سے ماخوذ ہیں۔ انجیل میں اس کا نام “ام رافیل”، فرمانروائے شنار (سِمْیٙر) ہے۔
ضابطہ قوانین میں عدالت کھیتی باڑی ، آبپاشی ، جہاز رانی ، غلاموں کی خریدو فروخت ، آقا اور غلام کے تعلقات ، شادی بیاہ، وراثت ، ڈاکہ اور چوری وغیرہ سے متعلق قانون کے اصول بیان کیے گئے ہیں ۔ حمورابی کے پتھر پر کندہ قوانین 1901ء میں “سوسا” (ایران) میں دریافت ہوئے۔ اب یہ برٹش میوزیم میں محفوظ ہیں۔
حمورابی نے بکثرت عمارتیں بنوائیں اور نہریں کُھدوا کر آبپاشی کا نظام درست کیا۔ 1750 قبل مسیح میں حمورابی کا انتقال ہوا۔
(اِبنُ الاٙشرٙف💓)