کوئی تِتلی ہے نہ جُگنو آہ شامِ بے کٙسی؛
کوئی تِتلی ہے نہ جُگنو آہ شامِ بے کٙسی
آج دل میں نسترن کی شاخ پھر چُبھنے لگی۔
تو نے کیا توڑا گُلستاں سے وفا کا ایک پھول
ہر کلی ہے غیر مٙحرم ہر شگُوفہ اجنبی۔
بے اِرادہ چل رہا ہوں زندگی کی راہ پر
میرے مسلک میں نہیں ہے کاروبارِ رہبری۔
جس میں کچھ انسان کی توقیر کے اٙحکام تھے
وہ شریعت مٙعبدوں کے زیرِ سایہ سو گئی۔
آ گئیں بازار میں بِکنے خُدا کی عظمتیں
جی اُٹھی ہیں خواہشیں اور مٙر گیا ہے آدمی۔
میں شعاعوں میں پِگھل جاؤں میری فطرت نہیں
وہ ستارہ ہُوں کہ جس کو ڈھونڈتی ہے روشنی۔
اور کتنی دُور ہیں ساغر عٙدم کی منزلیں
زندگی سے پوچھ لوں گا راستے میں گٙر مِلی۔
(ساغر صدیقی)
اِبنُ الاٙشرٙف