سٙر دے دے جو کسی کو وہی سرفراز ہے ؛
سٙر دے دے جو کسی کو وہی سرفراز ہے
ہو جائے جو کسی کا وہی بے نیاز ہے۔
دل میں خدا کی یاد ہے لب پر صنم کا نام
میری حقیقتوں میں بھی رنگِ مجاز ہے۔
زاہد نہ اپنے زُہد و عبادت پر فخر کر
ڈٙر اُس سے اُس کی ذات بڑی بے نیاز ہے۔
مسجد میں جا تُو، ہم تو چلے سُوئے میکدہ
وہ ہے تری نماز، یہ میری نماز ہے۔
میں اپنی بے کسی پہ نہیں روتا اس لیے
بے کٙس ہوں میں اگر تو وہ بے کٙس نواز ہے۔
زاہد کو شوقِ جنتِ فردوس ہے مگر
اعظم کو تیرے کُوچے میں رہنے پہ ناز ہے۔
(اعظم چشتی علیہ الرحمة)
اِبنُ الاٙشرٙف