لطیفہ ؛
ابنِ حطّان خارجی بڑا بٙد شکل اور سیاہ رنگ کا تھا اور بیوی اس کی بڑی حسینہ و جمیلہ اور خوبصورت تھی۔ ایک روز اس کی خوبصورت بیوی نے اُسے دیکھا۔ تو اُسے کچھ عرصہ دیکھتی ہی رہی اور پھر کہنے لگی “الحمد للّٰہ”!
خاوند نے پوچھا کہ یہ تُو نے الحمدللّٰہ کس بات پر کہا؟
بولی؛
اس بات پر کہ میں اور تم دونوں ہی جنّت میں جائیں گے۔ اُس نے پوچھا وہ کیسے؟ بولی اس لئے کہ تجھے میرے جیسی خوبصورت بیوی ملی اور تُو نے شکر کیا اور مجھے تیرے جیسا بد شکل شوہر ملا۔ تو میں نے صبر کیا۔ اور اللّٰہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ صابر و شاکر دونوں ہی جنّت میں جائیں گے۔
اِبنُ الاٙشرٙف