جیمز واٹ
“سٹیم انجن کا مُوجِد”
پیدائش : 19جنوری 1736ء گرینوک (سکاٹ لینڈ)۔
انتقال : 25 اگست 1819ء برمنگھم (انگلینڈ)۔
جیمز واٹ ابتداء میں گلاسکو یونیورسٹی (سکاٹ لینڈ ) میں ریاضی کے پیمائشی آلات بنانے پر مامور ہوا۔ 1763ء سے 1774ء تک سِول انجینر کی حیثیت سے نہروں اور بندرگاہوں کا سروے کیا۔
ایک دن طبیعیات کے ایک پروفیسر نے اُسے ایک انجن مرمت کرنے کے لیے دیا۔ وہ اس انجن کی مرمت میں مصروف تھا کہ اسے بھاپ سے چلنے والا انجن تیار کرنے کا خیال آیا۔ بلیک کیمپ کا پروفیسر اس کا دوست تھا جو اُن دنوں حرارتِ مخفی کی تحقیق کر رہا تھا۔ وہ کبھی کبھی جیمز واٹ کے پاس آکر سائنسی مسئلوں پر بحث کیا کرتا تھا ۔ واٹ نے بلیک سے مشورہ کیا تو اس نے بتایا کہ بھاپ میں حرارتِ مخفی رہتی ہے۔ جب تک وہ حرارتِ مخفی خارج نہ ہو جائے بھاپ پانی میں تبدیل نہیں ہو سکتی ۔ چنانچہ اس نے خیال کیا کہ بھاپ کے ایک خالی برتن کے ساتھ کسی طرح تعلق قائم کر دیا جائے تو انجن گرم رہ سکے گا۔ 1765ء میں جیمز واٹ نے بھاپ سے چلنے والے انجن میں ایک جِدّت پیدا کر کے دنیا میں ایک انقلاب برپا کر دیا۔ یہ انقلاب صنعتی انقلاب کہلاتا ہے۔
1774 ء میں “میتھیو بولٹن” کے ساتھ مل کر سٹیم انجن تیار کرنے کے لیے ایک کمپنی “بولٹن اینڈ واٹ” قائم کی اور بالآخر اس نے ایک سٹیم انجن تیار کر لیا۔ اس انجن کی ایجاد نے دنیا میں ایک انقلاب پیدا کر دیا اور انجن میں ہوا کے دباؤ سے کام لینے کی ضرورت نہ رہی۔
جیمز واٹ کے نام سے ہی طبیعیات میں طاقت کی اکائی واٹ کے نام سے
بنائی گئی۔
طاقت (Power) کی اکائی (Unit) واٹ (Watt) ایک جوں فی سکینڈ کے برابر ہے۔
کارخانوں میں توانائی کے ایک وسیلے کی حیثیت کے علاوہ بھاپ کے انجن کے دیگر کئی استعمالات ہیں۔
1783ء تک “مارکیوس ڈی جافروئے” آبنز انجن کو کشتی چلانے کے لیے استعمال کر چکا تھا۔
1804ء میں رچرڈ ٹریویتھک نے پہلا حرکت کرنے والا انجن تیار کیا۔ ان ابتدائی نمونوں میں سے کوئی ایک بھی تجارتی طور پر کار آمد نہیں تھا۔ تاہم اگلی چند دہائیوں میں ہی دخانی انجن کی کشتی اور ریل گاڑی نے زمینی اور آبی ذرائع آمد و رفت میں انقلاب برپا کر دیا۔
تاریخ میں صنعتی انقلاب رونما ہوا تو یہ وہی دٙور تھا جب امریکی اور فرانسیسی انقلابات بھی ظہور پذیر ہوئے۔
تاہم اس دٙور میں بات اتنی واضح نہیں تھی، جتنی آج ہے کہ اُن اہم سیاسی انقلابات کی نسبت اِس صنعتی انقلاب نے انسانوں کی زندگیوں پر کہیں زیادہ گہرے اثرات مرتب کیے۔ بس اسی نسبت سے ہم جیمز واٹ کو دنیا کی انتہائی اثر انگیز شخصیات میں شمار کر سکتے ہیں۔
اِبنُ الاٙشرف💓